پاکستان آرمی میں نئی بھرتیاں

:پاکستان آرمی میں بھرتی کا مکمل طریقہ کار

پاکستان افواج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کریں۔پاکستان آرمی میں شمولیت کے لئے پاکستان آرمی کی آفیشل ویب سائیٹ کو پر جا کر فارم کو پر کرنا لازمی ہے اس فارم پر مندرجہ ذیل فیلڈ نیچے دئی گئی ہیں۔

سب سے پہلے امیدوار کا نام اور شناختی کارڈ نمبر جو کہ نادرا پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تیرہ نمبر پر مشتمل لکھنا ضروری ہے۔
نمبر 2 امیدوار کا موبائل نمبر جو ہر وقت آن ہو اور تاریخ پیدائش جوکہ شناختی کارڈپر درج ہو اندراج کرنا لازمی ہے۔

والد کا نام والد کا شناختی کارڈ نمبر ، والد کا پیشہ ، والد یا سرپرست کا موبائل نمبر ،امیدوار کا مذہب ،امیدوار کا صوبہ پاکستان کے جس صوبہ میں رہ رہا ہے۔
امیدوار کا ڈومیسائل نمبر ،امیدوار کا ضلع پاکستان کے جس ضلع میں رہائش پذیر ہے۔اور ڈاک کا ایڈریس /پتہ جس پر ڈاک گھر کے پتہ پر پہنچ جائے۔

:تعلیمی کوائف کی معلومات

تعلیمی کوائف امیدوار کی بنیادی تعلیم کیا ہے ،اگر میٹرک ہے تو وہ میٹرکے اپشن کو سلیکٹ کرے گا ، مڈل ہے یا پرائمری ہے ان کو سلیکٹ کرے گا ۔
اس کے علاوہ اضافی تعلیم اگر ہے تو اُس اپشن کو سلیکٹ کرے گا اور پر کرے گا۔
اگرامیدوار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے تو اس کو لکھے گا۔
امیدوار کا والد یا بھائی اگر پاکستان آرمی میں رہ چکے ہوں مطلب امیدوار کا بھائی یا والد دوران سروس شہید ہو گئے ہوں یا دوران جنگ زخمی ہو گئے تو ان کا بتانا لازمی ہے۔فوجی جوان سردار صاحبان کے بیٹے۔
ان سب معلومات کو فراہم کرنے کے بعد سبمٹ کے اپشن کو سلیکٹ کریں اور اس طرح سے درخواست جمع ہو جائے گی ۔

اس کے بعد کنفرمیشن کے لئے فائنل سلپ دکھائی دے گی جس میں دئی گئی اہم معلومات ہو گی دوبارہ پڑھنے کی ہدایت ہو گی تا کہ کوئی غلطی یا کمی ہے تو اس کو پر کریں۔

ٹیسٹ سلپ کا پرنٹ

ان تمام معلومات کے بعد ٹیسٹ کی سلپ کو پرنٹ نکال لیں اور دوران امتحان /ٹیسٹ ساتھ لے کر جائیں تا کہ آپ کمرہ امتحان میں جا سکیں ۔
مزید نئی بھرتیوں کے لئے مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے ہماری ویب سائیٹ کو دیکھتے رہیں۔

Leave a Comment