صحت کارڈ کیا ہے |Sehat Card registration
اپنا اور اپنی زوجہ کی ازواجی حیثیت کا اندراج NADRAکے ریکارڈ میں ضرور کروائیں۔
اپنے 18سال سے کم عمر بچوں کا “ب فارم”بنوائیں اور 18سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ فوراً بنوائیں۔
اپنے تمام کوائف (شادی، پیدائش، وفات اور مستقل و موجودہ پتہ وغیرہ) کا نادرا ریکارڈ میں درست اندراج یقینی بنائیں تا کہ آپ اور آپ کے خاندان کے تمام افراد نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
نیا پاکستان قومی صحت کارڈ صرف خاندان کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا جس سے NADRAکے ریکارڈ کے مطابق خاندا ن کے باقی تمام افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔
خاندان کی تعریف
خاندان کی تعریف
ایک خاندان میاں، بیوی اور انکے غیر شادی شدہ بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں خاندان کا سربراہ خاوند ہوتا ہے۔
بیو ہ ہونے کی صورت میں، بیو ہ خاتون اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے خاندان تصور ہو نگے جس کی سربراہ بیو ہ خاتون ہو گی۔
طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں، مطلقہ خاتون اور اس کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر ماں کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کی سربراہ مطلقہ خاتون ہوگی۔
طلاق یافتہ مرد ہونے کی صورت میں، مطلقہ مرد اور اُ س کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر باپ کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کا سربراہ مطلقہ مرد ہو گا۔
ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں ایک مرد کی تمام بیویا ں اور اُن کے غیرشادی شدہ بچے ایک خاندا ن تصور ہونگے جس میں
نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل امراض کے علاج کا حصول ممکن ہے
خاندان کا سربراہ خاوند ہو گا۔
نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل امراض کے علاج کا حصول ممکن ہے
امراض قلب
ذیابیطس سے متعلق پیچید گیاں جن میں
حادثاتی چوٹیں
اعصابی نظام کا علاج
گردوں کی بیماری کا علاج اور پیوند کاری
سرطان کے امراض کے علاج
دائمی بیماریوں کا علاج جیسا کہ جن میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔ (یرقانHepatitis-B، کالا یرقان Hepatitis-C)
تھیلیسیمیا کا علاج
حمل و زچگی کا علاج
اور دیگر امراض
صحت سہولت پروگرام صرف منتخب شدہ
صحت سہولت پروگرام صرف منتخب شدہ (Empanelled)سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں میسر ہوگا علاج کے بارے میں مزید رہنمائی اور اپنے ضلع کے منتخب شدہ سرکا ری و پرائیوٹ ہسپتالوں کے بارے میں معلومات کے لیے
مندرجہ ذیل ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔
مندرجہ ذیل ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔
0800-09009
[email protected]
صحت سہولت پروگرام میں آ ؤ ٹ ڈور / شعبہ بیرونی مریضاں میں علاج معالجہ شامل نہیں ہے۔

صحت کارڈ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے 6 ضروری اقدامات
قومی صحت کارڈ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے 6 ضروری اقدامات
NADRA
کے ریکارڈ کے مطابق ایک شادی شدہ مرد، اُس کی بیوی اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے ایک خاندان ہیں۔ بیوہ کی صورت میں اپنے کوائف کی NADRAریکارڈ میں تجدید کروائیں۔
نادرا سے جلد از جلداپنا شناختی کارڈ بنوائیں یا درست کوائف کے ساتھ تجدید کروائیں
Qoumi Sehat Card Registration App/قومی صحت کارڈ موبائل ایپ
پاکستانی شہری اپنی رجسٹریشن قومی صحت کارڈ کے لئے کرنے کے لئے نیچےدی گئی موبائل ایپ پر کلک کریں اور فری ڈونلوڈ کر کے Sehat Card Mobile Application رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔