
در خواست شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس مندرجہ زیل معلومات کا ہونا ضروری ہے:نیشنل ٹیکس نمبر، اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو براہ کرم اس لنک پر رجسٹر کریں:موجودہ پتے پر آنے والے بجلی کے بل کا شناختی صارف نمبرموجودہ دفتر کے پتے پر آنے والے بجلی کے بل کا شناختی صارف نمبر، اگر قابل اطلاق ہےآپ کے نام رجسٹر ہوئی کسی بھی گاڑی کا مکمل رجسٹریشن نمبر، اگر قابل اطلاق ہو۔
اپنے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی بھی دو افراد کے نام، قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبرانئے کاروبار کی صورت میں ماہانہ کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات، گھریلو اخراجات اور دیگر آمدنی کے تخمینے، جبکہ موجودہ کاروبار کیصورت میں حقیقی کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات، گھریلو اخراجات اور باقی آمدنی۔
نوٹ
درخواست جمع کرانے کے لئے سائن اپ کریںجس موبائل نمبر پر بینک آپ سے بات چیت کرے گا اس نمبر کا آپ کے اپنے نام ہونا ضروری ے
مذکورہ بالا معلومات کی دستیابی کی صورت میں یہ درخواست مکمل کرنے میں کم سے کم 15 منٹ درکار ہوں گے
آپ فارم ایک بار میں بھی مکمل کرکے جمع کروا سکتے ہیں یا بعد میں جمع کرانے کے لیے ڈرافٹ محفوظ کر سکتے ہیں۔
براہ کرم آپ کی درخواست پر بہتر طریقے سے نظر ثانی کرنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ معلومات اپلوڈ کریں۔
مثلا کاروبار کی فزیبیلٹی رپورٹ، پچھلے 6 مہینے کی بینک سٹیٹمنٹ، مالی گوشوارے وغیرہ۔فارم جمع کرانے کے بعد آپ کی درخواست کا رجسٹریشن نمبر اسکرین پر آئے گا اور آپ کے رجسٹرڈ نمبر پر ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا
، براہ کرم اس رجسٹریشن نمبر کو اپنے پاس محفوظ رکھیں۔جب آپ کی درخواست اگلے مرحلے میں بھیجی جائے گی تو آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا،تاہم آپ جوان پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپنی درخواست کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
رینج 3% مارک اپ کے ساتھ 100,000 سے 1 ملین PKR اس درجے میں قرض کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
