
وزیرِاعظم شہباز شریف نے گوادر ماہی گیروں کے لیے رہائشی کالونی بنانے کےلیے 200 ایکڑ اراضی زمین اور 2000 آبی انجن دینے کا اعلان کیا ہے۔ شہبازشریف نے جمعہ کے دن اعلان کیا کے ہم اپنے ماہی گیروں کو رہائشی کالونی کے قیام کےلیے 200 ایکڑ اراضی اور 2000 آبی انجن دینگے تاکہ وہ ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔
وزیراعظم نے گوادر کاروباری مرکز کے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کا اعلان کیا اپنے ایک روزہ دورے کے دوران انھوں نے اپنے ماہی گیروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لےکر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی ماہی پروری کے دوران مسائل کابھی جائزہ لیا۔ ماہی گیروں کے مسائل ان سے سنیں اور بتایا کہ میرٹ کی بنا پر ماہی گیروں کے درمیان 2000 آبی انجن تقسیم کیے جائیں گے۔انھوںنے کہا کہ ہمارے ماہی گیروں کےمسائل سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اورکہا صوبے ترقی اس کے رہائشیوں اور لوگوں کے بغیر بے معنی ہوتی ہے۔ حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو مسائل سے آگاہ کرے۔
وزیرِاظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی کی جوابدہی کرے گی اورمشاورت کرے گی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلیے۔ ساتھی کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کےلیےگوادر ترقیاتی اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہےکہ ستمبر کے مہینے سے نے پائپ لگانے کا کام شروع ہوجائےگا۔ بجلی کی فراہمی کے بارے میں بتایا کہ 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے29 کلومیٹر لمبی لائنز بچھانے کے منصوبے کی تکمیل میں سابقہ حکومت نےتاخی، جبکہ ایران نے اپنی طرف سے یہ منصبہ مکمل کردیا ہے۔
وزیرِاعظم نےگوادر بندرگاہ کی تکمیل کے دوران جانوں کی قربانی دینے والوں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ ساتھ ہی گوادر یونیورسٹی کے قیام کےلیےبتایا کہ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ماتحت گوادر یونیورسٹی کا قیام بھی زیرِ غورہے۔ اور حکومت اس حوالے میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کرے گی۔
ساتھ ہی وزیرِاعظم شہباز شریف نےیہ بھی کہا کہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کےلیے پی۔ ایس۔ ڈی۔ پی میں 100 ارب روپے کی بڑی رقم مختص کی ہے۔ چاروں صوبوں کو بھایوں سے مطابقت دیتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل برابری کےساتھ چاروں صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران پانچ ضروری اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے اور بلوچستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت کا بھی خیر مقدم کیا۔ ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دینے اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔