پاکستان کے وزیر اعظم شہباز کا کم آمدنی والے افراد کے لئے ریلیف پیکج

پاکستان کے وزیراعظم شریف نے کم آمد نی والے نئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات یی قیمتوں میں اضافےکے اثرات کو کم کرنے کے لیے ماہانہ 28 ارب (140$)کے نئے ریلیف پکیج کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قوم سے ٹیلی ویثرن پر خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ امدادی پیکج تقریباََ 14 ملین مستحق خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر 2000کی فوری امداد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیکج تقریباََ 85 ملین افراد کی مالی امداد فراہم کرے گا جو کہ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباََ ایک تہائی ہے۔وزیر اعظم کے مطابق یہ ریلیف اس امداد کے علاوہ ہے جو پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فریم ورک کے ذریعے کم مراعات یافتہ طبقے کو فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ریلیف پیکج آئندہ مالیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔شریف نے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کا کارپوریشن کو حکم دیا گیا کہ وہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے 400روپے کی رعائیتی شرح پر فراہم کرے ۔وزیر اعظم نے اقتصادی پالیسوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر مشاورتی عمل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Comment