پاکستان حکومت کی طرف سے کسان کارڈ

حکومتِ  پاکستان نے  اپنے کسان باشندوں کےلیے کسان کارڈ متعارف کروایا ہے۔ جس کے ذریعے وہ حکومت کی مدد سے اپنےزرعی کاروبار کو ترقی دےسکتے ہیں۔اس کسان کارڈ کا مقصد پاکستان کے غریب کسانوں کاروباری لحاظ سےمعاونت دینا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعےزرعی  شعبہ سے تعلق رکھنے والے  کسان اور کاشتکار حضرات کو حکومت نے سبسڈی فراہم کرنے کا نظام متعارف کروایا ہے تاکہ کسان اور کاشتکارحضرات   رجسٹرڈ ڈیلر سے کھاد، بیج اور زرعی ادیات رعایتی قیمت پر حاصل کرسکیں۔جو افراد کسان کارڈ کےلیے پہلے سے رجسٹرڈ ہیں وہ اپنے قریبی HBL Konnect   کی دکا ن پر انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

اور جو افراد یا کسان  اس کسان کارڈ کےلیے رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ اپنےآپ کو رجسٹرڈ کروانے کےلیے مقامی محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔

طریقہ کار اور تفصیلات:۔

  •  امیدوار کاشتکار کسان کارڈ کے لیے  قریبی محکمہ زراعت کے دفتر میں بناکسی فیس کے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔
  • زمیندار اور ٹھیکیدار حضرات کسان کےلیے اہل ہیں۔
  • رجسٹرڈ حضرات کسی بھی HBL Konnect کی دکان پر بائیومیٹرک تصدیق  کے بعد اکاؤنٹ کھلوئیں۔
  • اپنا اکاؤنٹ کھولنے کے بعد اس میں 500 روپے  جمع کریں  اور کسان کارڈ کےلیے اپلائی کریں
  • ·       500 روپے  کاشتکار کو شرائظ اور طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد واپس دے دیے جائیں گے۔
  • اس کے بعد کسان کارڈ کے بننے کی اطلاع امیدوار کے موبائل نمبر پر بھیج دی جائیگی۔
  • کسان کارڈ امیدوار کو محکمہ زراعت کے قریبی دفتر سے موصول ہو سکتا ہے۔
  • کسان کارڈ ملنے پر کاشتکار کسی بھی رجسٹرڈ ڈیلر سے کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے خریدنے پر سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔
  • محکمہ زراعت اور HBL Konnect کی اشتراک سے کھاد بیج ڈیلرز کی رجسٹریشن جاری ہے
  • کاشتکار کھاد، بیج اور ادویات کے حصول کےلیے HBL Konnect کے رجسٹرڈ ڈیلرسے رابطہ کرکے سبسڈی پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈی اے پی  DAP  کھاد فی بوری پر 1000 روپے سبسڈی دی جائے گی۔کپاس کے بیج پر فی بوری 1000 روپے سبسڈی دی  جائے گی۔اور سفید مکھی کے خلاف سپرے پر فی ایکڑ کے حساب سے 1200 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

Leave a Comment