بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان میں غربت میں کمی کا وفاقی غیر مشروط نقد رقم کی منتقلی کا پروگرام ہے۔ جولائی 2008 میں شروع کیا گیا، یہ تقریباً روپے کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا واحد سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام تھا۔ 90 ارب 5.4 ملین میں تقسیم کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بہت بڑا اعلان۔۔۔۔۔۔2022
حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کہ ہم دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ کو شروع کریں گے اس میں تبدیلی یہ کہ جن عورتوں کے انگوٹھے نہیں لگ رہے تھے اور وہ بار بار احساس سنٹر پر چکر لگا رہے تھے ان کے لئے حکومت پاکستان کے نئے وزیر اعظم جناب میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دوبارہ اے ٹی ایم کارڈ کو شروع کریں گے اور بذریعہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکیں گے اور ان کو مزید بھی اعلان کیا کہ 14ہزار سے 20 ہزار کریں گے ۔
اہل ہونے کے لئے چند باتو ں کا خیال کریں جس سے آپ کا ریکارڈ درست ہو اور آپ کے امدادی رقم جو کہ حکومت پاکستان سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اگر آپ کو امداد مل رہی ہے پھر بھی ٹھیک ہے اور اگر نہیں مل رہی تب بھی آپ دو سے تین باتوں کا خیال کریں جس سے آپ کو امدادی رقم مل سکے گی۔جو نااہل ہوئے ہیں ان کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ ان باتوں کا خیال نہیں کرتے ۔
سب سے پہلے آپ کو نادراسے اپنا ریکارڈ ٹھیک کروانا پڑے گا مطلب آپ اگر کوئی عورت جو کہ ابھی شادی شدہ ہوئی ہوں تو ان کو چاہئے کہ وہ نادرا کے ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائیں کیوں کہ جتنا بھی بے نظیر انکم سپورٹ کوائف کی چانچ پڑتال کرتا ہے وہ سارا کا سارا ڈیٹا نادرا سے ویری فائی کرواتا ہے اور دیکھتا ہے کہ یہ عورت کیا شادی شدہ ہے اور اس کے بچے کتنے ہیں اور افراد کی تعداد کتنی ہے اور خاندان کتنا ہے۔اور اسی طرح اگر کوئی عورت بیوہ ہو جاتی ہے ان کا خاوند فوت ہو جاتا ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ نادرا میں جا کر اپنا ازدواجی حیثیت تبدیل کروائے اور بیوہ لکھوائیں تا کہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں اور اسطرح جو خواتین معذور ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اپنی معذوری سرٹیفیکیٹ لے کر نادرا میں جا کر معذوری والا کارڈ بنوائیں کیوں کہ بینظیر انکم سپورٹ کے معذورں کے لئے خاص کوٹہ رکھا ہے ۔
سروے دوسرا وہ عورتیں یا خواتین جو نااہل ہیں یا ان کو سروے میں شامل نہیں کیا گیا ان کو چاہیے کہ اپنے تحصیل سطح کے بینظیر انکم سپورٹ آفس میں جائیں اور دوبارہ سے اپنا اندراج کروائیں کیونکہ جو ٹیمیں انکے گھر میں آئیں تھیں اور سروے کر گئی تھیں کمی کے باعث رزلٹ مرتب نہ کر سکی ہوں اور ان کے ریکارڈ میں کمی بیشی کے سبب رہ گئی ہوں تو بینظیر انکم سپورٹ نے ان کے لئے سہولت کے لئے ہر تحصیل لیول میں ایک آفس میں موجود ہے جا کر دوبارہ ٹوکن لیں اور کلرک کی ہدایت کے مطابق دو سے تین ماہ انتظار کریں اور آنے والی نئی سہہ ماہی قسط میں جا کر اپنا رقم کا پتہ کریں تو بھی آپ اہل ہو جائیں گے۔
احساس کفالت کی رجسٹریشن جاری ہے اور آپ کے لئے موقع ہے آپ آفس جائیں اور اپنی رجسٹریشن کروائی جس سے آپ کے اہل ہونے کے چانس زیادہ ہے۔اگر احساس کفالت سے بینظیر انکم سپورٹ تبدیل ہو تو آپ کی درخواست پہلے سے جمع ہوئی ہو گی تو اس پراجیکٹ میں جو تبدیلی ہو گی اس تبدیلی میں آپ بھی شامل ہو جائیں گے۔
نئے وزیراعظم حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ اس پروگرام کو بڑھایا جائے گا اور اس کو تعلیم کے ساتھ کنکٹ کریں گے اور اس کو مزید وسط دیں گے کیوں کہ آخری دو قسطوں میں خواتین کے لئے کافی پریشانی کا سبب بنا ہے اور ان کو قسط نہیں ملی کچھ ڈیٹا میں مسائل کی وجہ سے اور کچھ خواتین کے انگوٹھے کے نشان واضح نہیں تو وہ جا کر اپنے انگوٹھے اپڈیٹ کروائیں۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا بہت بڑا اعلان کیا اس کا نام پرانا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جا ئے گا اور اس میں مزید اضافہ کریں گے اور اس کی مد میں تعلیم سے بھی مستفید کریں گے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں جا کر اپنے بچوں کا ریکارڈ جمع کرائیں گئیں۔تو ان کے بچوں کو بھی وظیفہ ملے گا۔
غریب عوام کے لئے مزید خوشی کی لہر وزیر اعظم نے بہتر کرنے کی بہت زیادہ توجہ دی جائے گی۔