قرضہ اسکیم |زرعی قرضے|ذرعی ترقیاتی قرضے

قرضے کی تفصیل:۔

ذرعی ترقیاتی بنک نے ایک بار پھر ذرعی قرضے متعارف کئے ہیں۔ یہ قرضے ملک کے کسان باشندوں کو ان کی فصل کی پیداوار بڑاھانے اور اچھے اور معیاری بیج حاصل کرنے کےلئے مہیا کیے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ قرضے اعلٰی قسم کی کیڑیے مار ادویات اور بہترین کھادوں کے استعمال کے لئے دئے جارہے ہیں۔ تاکہ کسان حضرات اچھی کھاد یں استعمال کرکے اور معیا ری کیڑے مار ادویات استعمال کرکے اپنی فصل کی پیداوار کو زیادہ اور بہترین بنا سکیں۔ ساتھ ہی بنک کی طرف سے مختلف قرضوں کی اسکیمز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کسان خوشحال ، گودام رسید فنانسنگ سکیم ،تحفظ اجناس سکیم ، سوغات شیریں سکیم، سکیم برائےتمباکو بھٹی، خواتین روزگار سکیم خشک رطب سکیم، آسان قرضہ سکیم، خصوصی سکیم برائے گلگت بلتستان ، سکیم برائے افزائش بھیڑ بکریاں ، دیہی ترقیاتی سکیم برائے آزاد جموں وکشمیر، قرضہ سکیم برائے محفوظ چارہ، قرضہ سکیم برائے آئل ایکسپیلر، قرضہ سکیم برائے ملک چلنگ یونٹ، قرضہ برائے ٹریکٹر، قرضہ جات برائے گرین بینکنگ پراڈکٹس، قرضہ سکیم برائے ڈیری ویلیو چین ، سکیم برائے سویابین بطور گرین بنکنگ پراڈکٹ، قرضہ سکیم برائے تیاری پیکیجنگ خام چینی،قرضہ سکیم برائے چائے کی کاشت، تیاری اورمارکیٹنگ، قرضہ سکیم برائے ٹرانسپورٹ (تھری ویلررکشہ)، قرضہ سکیم برائے خواتین شعبہ گارمنٹس، قرضہ سکیم برائے بہتری زریعی زمین توانائی اور فصل کی انشورنس سکیم شامل ہیں

: شرائط وضواط

ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس سکیم سے تمام کسانوں کو کھاد ،بیچ ،زرعی ادویات اور جاری اخراجات کسانوں کے تمام اخراجات کے لئے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔پورے ملک میں نئے اور پرانے تمام قرضہ داران جن کا بینک سے لین دین بہتر رہا ہو وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
قرضہ کی حد اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فی کس 7 لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سکیم سے کسان کھاد ،بیج ،زرعی ادوایات کے لئے اخراجات حاصل کر سکتے ہیں۔
جن دستاویزات کی ضرورت ہے اس قرضہ کو حاصل کرنے کے لئے ، شناختی کار کی کاپی ،لون کیس فائل ، زرعی پاس بک ،فرد جمعبندی ، دو عدد تصاویر
ضمانت کے لئے زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی فرد جمعہ بندی جمع کرانی ہو گی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری کردہ پیداوری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں ہوم – زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ztbl.com.pk)مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
:جانچ پڑتال
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کریں گے۔
: قرض کی وصولی
قرضہ جات سولر انرجی پمپ چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ 10سال کے عرضہ کے دوران چھ ماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
:چانچ پڑتال
متعلقہ ایم سی او برانچ مینجر ،زونل چیف اور کریڈٹ اپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس اسلام آباد سے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

مزید معلومات کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment