اغوش پروگرام

آغوش پروگرام ،  ماں بچے کی صحت کا پیغام
پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ

          حکومتِ پنجاب نے آغوش پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔  جس سے حاملہ خاتون کومفت طبعی سہولت حاصل کرنے پر حکومت کی  طرف سے 17 ہزار روپے کی مالی معاونت دی جارہی ہے۔ پنجاب میں ہر سال کئی خواتین زچگی کے دوران حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سہولیات سے استفادہ حاصل نہ کرنے پرپیچیدگیوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اور اکثر خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے آپ کے علاقے میں پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت  ماں اور بچے کی صحت کےلیے آغوش پرگرام میں رجسٹریشن کا اعلا ن کردیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پنجاب کے گیارہ 11 پسماندہ  اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  سے منسلک گھرانوں کی حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو کسی بھی قریبی  مرکزِ صحت سے مفت طبعی سہولت حاصل کرنے پر17000 روپے تک کی مالی معاونت دی جارہی ہے۔

طریقہ کار:۔

            حاملہ خاتون کو مرکزِ صحت پرہر بار مفت طبعی معائنے پر 1000 روپے اور محفوظ زچگی پر 3000 روپے ادا کیے جائیں گے

پہلا معائنہ حمل کے ایس سے 3 ماہ تک
دوسرا معائنہ حمل سے 4 سے 6 ماہ بعد
تیسرا معائنہ حمل سے اٹھویں ماہ بعد
چوتھا معائنہ حمل کے نویں ماہ بعد

پیدائش کے بعد کے ہر بار حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 1000 روپے اور بچے کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ مرکز صحت پر دکھا کر 2000روپے حاصل کریں۔
پہلے 3 ماہ کے دوران
تین ماہ کے اندر،چھ ماہ بعد ،9 ماہ بعد،12 ماہ بعد،15 ماہ بعد،18ماہ بعد

آپ کو اپنےموبائل پر ایک میسیج موصول ہوگا بینک آف پنجاب کی طرف سے جو کہ آپ کو ایچ بی ایل کونیکٹ پر بایومیٹرک کے بعد ملیں گے۔
آغوش پروگرام ،  ماں بچے کی صحت کا پیغام
پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ

Leave a Comment