احساس کفالت پروگرام

تعارف احساس کفالت پروگرام:۔

حکومت پاکستان نے احساس کفالت پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت مستحق خواتین کو ماہانہ دو ہزار 2000 روپے دیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق خواتین کو ماہانہ مالی امداد دے کر ان کی روزانہ کی ضروریات کوآسان بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت غریب عوام کو مالی طور پر خوشحال کرنے کے لیے حکومت نے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تقریاً 80 لاکھ سے 1 کروڑ تک خاندانوں کو مالی معاونت دی جائیگی۔

حاصل کرنے کا طریقہ:۔

جدید احساس کفالت پروگرام کے تحت ادئیگی ڈیجیٹل ادئیگی نظام کے تحت کی جائگی۔ امیدوار خواتین اپنے قریبی ادائیگی مرکز، شراکتی بنکوں کی نامزد کردہ دکانوں یا شراکتی بنکوں کسی بھی شاخ پر موجود بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشینوں سے بھی رقم وصل کر سکتی ہیں۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے رہائشیوں کی رقم کی وصولی حبیب بنک کے ذریعے، اور خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرکے باشندوں کی رقم کی وصولی بنک الفلاح سکے ہورہی ہے۔

اہلیت:۔

اس پروگرام کے تحت احساس کفالت کےلیے اہل ہونے کی شرائط یہ ہیں کہ صرف انتہائی غریب خوتین امیدوار اہل ہیں جن کا کوئی آمدن کا ذریعہ موجود نہیں ہے یا بہت محدود وسائل ہیں جن سے انکی بنیادی ضروریت پوری نہیں ہوتی یا بہت مشکل سے پوری ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ لوگ جو سکاری ملازمین ہیں، ٹیکس دندگان، گاڑیوں کے مالکان اور بیرونِ ملک سفر کرنے والالوت اسروگرام کے لیے اہل نہیں ہیں۔

مزید معولومات کے کفالت کے مرکزی ویب پورٹل احساس ڈیجیٹل کفالت پردورہ کریں۔

Leave a Comment