تعارف:۔
حکومت پاکستان نے تعلیم کے فروغ کےلئےایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت حکومت غریب اور مستحق طلباء اور طالبات کو تعلیمی وظائف دے گی۔ اس پروگرام کا مقصد ملک میں تعلیم کے فروغ کےلئےبچوں کی پرائمری اور ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرنسفر پروگرام ہے جس میں درج ہونے والے طلباء اور طالبات کو سہ ماہی یعنی تین تین ماہ بعد جاری کیے جائیں گے۔ کیش ٹرانسفر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
لڑکیوں کےلئے سہ ماہی وظیفے کی رقم | لڑکوں کے لئے سہ ماہی وظیفے کی رقم | تعلیمی وظائف |
دو ہزار روپے | ڈیڑہزار روپے | پرائمری تعلیم (کچی تا پانچویں جماعت کےلئے) |
تین ہزار روپے | ڈھائی ہزار روپے | ثانوی تعلیم (چھٹی تا دسویں جماعت کےلئے) |
چارہزار روپے | ساڑھے تین ہزار روپے | اعلٰی ثانوی تعلیم (گیارہویں تا بارہویں جماعت کےلئے ) |
اس پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف پر مبنی مراعات طلباء کی نسبت طالبات کےلئے زیادہ مختص کی گئی ہیں تاکے غریب عوام اپنے بچوں خصوصاً لڑکیوں کو سکول اور کالج میں تعلیم دلوائیں۔

اس پروگرام کے تحت ایک اور فائدہ مند اقدام یہ اٹھایا گیا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی پرائمری لیول تک کی تعلیم مکمل کرنے کےلئے احساس پروگرام کے تحت تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجوایشن بونس بھی متعارف کروایا ہے۔ یہ بونس غریب خاندانوں کی لڑکیوں کو اپبی پرائمری تعلیم پاس کرنے پر دیا جائگا۔
اس بونس کامقصد یہ ہے کہ لڑکیاں اپنی پرائمری تعلیم تعلیم پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آگے کی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔ گریجوایشن بونس لڑکیوں کی تعلیمم میں حوصلہ افزائی کرنے کےلئے دیا جارہا ہے۔
اہلیت کامعیار:۔
اس پروگرام کےلئے اہل ہونے کا معیا ر یہ ہے کہ وہ خاندان جو احساس کفالت پروگرام میں اہل ہیں ۔ انکے 4 سال سے 22 سال تک بچے بچیاں جو کچی تا بارہویں جماعت میں زیرِتعلیم ہیں وہ اس پروگرام میں اہل ہیں۔ اس پروگرام میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے بچے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ اہل بچوں کے تین تین ماہی وظیفے کی ادائیگی ان کی 70 فیصد حاضری سے مشرط ہے۔ اہل بچوں کو وظائف کی ادائیگی ان کی ماؤں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی ڈیجیٹل ادئیگی نظام کے ذریعے کی جائیگی۔
طریقہ کار:۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ خواتین جو احساس کفالت پروگرام میں ایل ہو کراپنی رقوم وصول کرچکی ہیں وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو اس پروگرام میں رجسٹر کرواسکتی ہیں۔ پروگرام کی رجسٹرین سارا سال جاری ہے۔ والدین اپنے بچوں کے اندراج کےلئے بچے کا فارم ب/ شناختی کارڈ اور سکول/ کالج کے ہیڈماسٹر سے تصدیق شدہ داخلے کی رسید جمع کروائیں۔

مزید معلومات کےلئے امیدوار احساس کفالت ڈیجیٹل پروگرام کی مرکزی ویب سائٹ پر ربطہ کرسکتے ہیں۔