احساس کفالت بلاسود قرضے

تعارف:۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت حکومت پاکستان نے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت حکومت جوانوں کو بلاسود قرضے مہیا کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت حکومت غریب طبقات، ہنرمند نوجوان، خواتین، معزور افراد، خواجہ سرا اور زکوٰۃ سے مستفید ہونےافراد کو بلاسود قرضے دے گی۔ تاکہ وہ محتاجی اور مفلسی سے بچ جائیں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوجائیں۔

احساس پروگرام کے تحت پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں کے تعاون سے ہر ماہ 80 ہزار قرضے 1110 مراکز کے ذریعےفراہم کئے جائیں گے۔ جن میں اخوت ادارہ بھی شامل ہے۔

درخواست کا طریقہ کار:۔

قرضے کی درخواست پیش کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:۔
درخواست لکھی ہوئی یا زبانی ہو
امیدوار کی غربت کی درجہ بندی چیک کی جائیگی۔
قرض دہندہ کے طور پر رجسٹریشن ہوگی۔
درخواست فارم اور کاروباری منصوبے کے فارم کا اجراء
امیدوار اپنے تمام مطلوبہ فارم جمع کرواگا۔

قرضے کی شرائط:۔

کاروبار کے بارے میں بنیادی معلومات لازم ہے۔
کاروبار کی وجہ لازم ہے۔
پیداواراور فروخت کے اہداف
کاروبار کے اخراجات کا تخمینہ لازم ہے۔
مارکیٹنگ کی حکمت عملی
منافع کا تخمینہ
مالی وسائل کے بارے میں بتانا لازم ہے۔

اہلیت کا معیار:۔

اٹھارہ 18 سال سے لے کر 60 سال کے افراد قرضے کےلئے اہل ہیں۔
امیدوارکے گھرانے کاغربت کی درجہ بندی پر سکور 0 تا 40 ہو۔
قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو۔
امیدوار منتخب کردہ یونین کونسل کا رہائشی ہو
کاروبار کا منصوبہ قبلِ عمل ہو۔

قرضہ منظوری کا عمل:۔

قرض مراکز کی طرف سے جانچ پڑتال ہوگی۔
قرض مراکز کی طرف سے سفارشات ہونگی۔
وہ سفارشات پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں کے دفتر میں جمع ہونگی۔

امیدوارکےلئے قرض کا اجراء:۔

قرضے کی منظوری کے بعد قرض دہندہ کے نام پر آرڈر چیک جاری ہوگا۔ جس پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگا یا پن کا اجراء ہوگا۔
جس کو استعمال کرکے الیکٹرانک ترسیل کردی جائیگی۔
اسکے بعد امیدوار کو اسکے قریبی قرضہ مرکز سے چیک مہیاکیا جائیگا۔

مزید معلومات کےلئے امیدوار درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

www.ppaf.org.pk/NPGI

Leave a Comment