احساس دارالاحساس پروگرام

پروگرام کا تعارف:۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت احساس دارالاحساس پروگرام چلانے کا ایک نیا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ جس میں سرکارری سرپرستی میں دارلاحساس کے تحت مستحق گھرانوں کے یتیم بچوں کی تعلیم وکفالت کےلئے پاکستان بیت المال کی زیرِنگرانی ملک بھر میں پچاس سے زائد یتیم خانے قائم کیئے گئے ہیں۔ اور ہر دارالاحساس میں تقریباً 90 سے 100 بچے زیرِ کفالت ہیں۔ جن میں ان بچوں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کھانا پینا
کپڑے
رہائش
علاج معالجہ
معیاری تعلیم
غیرنصابی سرگرمیاں
کھیل کود کی سہولیات
دارالاحساس کےلئے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے۔
امیدوار بچہ یا بچی یتیم ہو۔
امیدوار بچے یا بچی کی عمر چار سے چھے سال کے درمیان ہو۔
امیدوار بچے یا بچی کا تعلق مستحق اور نادار گرانے سے

اہلیت کا معیار:۔

دارالاحساس کےلئے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے۔
امیدوار بچہ یا بچی یتیم ہو۔
امیدوار بچے یا بچی کی عمر چار سے چھے سال کے درمیان ہو۔
امیدوار بچے یا بچی کا تعلق مستحق اور نادار گرانے سے ہو۔

داخل کرانے کا طریقہ کار:۔

مستحق خاندانوں کے یتیم بچے اور بچیوں کو دارالاحساس میں داخل کروانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
داخلہ کروانے کےلئے درج ذیل دستاویزات جمع کروانا لازم ہے۔
داخلہ فارم لازم ہے۔
امیدوار بچے یا بچی کے والد یا سرپرست کی جانب سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ/ اقرار نامہ ہونا لازم ہے۔
والد کی وفات کی صورت میں نادرا سے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازم ہے۔

ایک اہم بات یہ ہے کہ بچے کو دارالاحساس میں داخلہ موجود گنجائش کی بنا پر ملے گا۔

مزید معلوماتے کےلئے امیدوار احساس ڈیجیٹل پروگرام کی مرکزی ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔

Leave a Comment