احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپت

پروگرام کا تعارف:۔

حکومتِ پاکستان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہر سال کم آمدنی رکھنے والے غریب خاندانوں کے 50000 بچوں کو چار اور پانچ سالہ انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے وظیفے دیئے جارہے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار4 سالوں میں تقریباً 200،000 انڈر گریجوایٹ سکالرشپس ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پردئے جائیگے۔ اس پروگرام کے تحت 50 فیصد سکالرشپس خواتین طلبا کو دئے گئے ہیں۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کےلئے 24 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سکالرشپ کی نوعیت:۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت دیئے جانے والے وظیفے میں 100 فیصد ٹیوشن فیس کے ساتھ 4000 روپے ماہانہ تعلیمی اخرجات کےلئے وظیفہ ہے۔ سکالر شپ پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں اور انکے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلا ہوا ہے۔

عملدرآمد کا نظام:۔

احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پروگرام پر عملدرآمد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ادارے کے سپرد ہے۔ یہ ادارہ پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ایچ ای سی کے ذریعے تسلیم شدہ سرکاری شعبے کی 135 یونیورسٹیوں میں چار سے پانچ سالا انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں زیرِ تعلیم کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اور تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں وصول کنندہ کو انڈر گریجوایٹ پروگرام مکمل ہونے تک وظیفہ ملتا رہتا ہے۔ اس میں ٹیوشن فیس براہِراست یونیورسٹی کو دی جاتی ہے۔ جبکہ تعلیمی اخراجات کا خرچہ براہِ راست طالب علم کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتا ہے۔

اہل طالب علموں کے انتخاب کا طریقہ:۔

طالب علموں کے سی جی پی اے اورخاندانی آمدن پر مبنی میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر ہوگا۔
وظیفے کی درخواستیں ایچ ای سی کے پورٹل پر آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
متعلقہ یونیورسٹی کی ایوارڈ کمیٹی، ایچ ای سی ٹیم کی معاونت کے ساتھ درخواست گزاروں کی فیملی آمدن اور چسی جی پی اے کی تصدیق کرتی ہے۔
طالب علم جن کی گھریلو ماہانہ آمدنی 45،000 روپے سے کم ہوگی ان کے سی جی پی اے کے مطابق میرٹ پر پرکھا جاتا ہے۔
اس کے بعد وظیفے کی حتممی ایوارڈ فہرستیں ہر یونیورسٹی میں آویزاں کی جائینگی۔ جو ایچ ای سی اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی موجود ہونگی۔
وہ طالب علم جو اہل ہوتے ہیں اور منتخب ہوتے ہیں انکو اپنے بنک اکاؤنٹس کھولنے ہوتے ہیں۔ تاکہ اخراجات کے خرچے کا وظیفہ انکے اکاؤنٹ میں جمع کروایا جاسکے۔

اہلیت کا معیار:۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے الحاق شدہ 135 سرکاری یونیورسٹیوں میں انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں زیرِ تعلیم طالب علم جن کی ماہانہ گھریلو آمدنی 45،000 سے کم ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اگلے سال کا وظیفہ طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

مزید معلومات کے لئے امیدوار طالب علم احساس ڈیجییٹل پروگرام کی مرکزی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں

Leave a Comment